کرک کے عوام کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے شکوہ: نمائشی دوروں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت
کرک، 22 اکتوبر 2025
کرک کے عوام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نمائشی دوروں کی بجائے علاقے کے حقیقی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے متعدد دوروں کے باوجود نہ بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں اور نہ ہی عوامی مسائل حل ہوئے، جس سے وہ شدید مایوس ہیں۔
عوام نے کہا کہ اب وہ سیاسی یا نمائشی مقاصد کے لیے کیے جانے والے دورے نہیں چاہتے، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔
خصوصاً کرک کی خواتین کے لیے پانی، گیس، صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے پر زور دیا گیا، تاکہ علاقے کے لوگوں کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔
عوام نے واضح کیا کہ وہ اب صرف اعلانات یا نمائشی اقدامات نہیں چاہتے بلکہ اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور قابلِ عمل اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.