اسلام آباد میں 18ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2025 کا آغاز

2

اسلام آباد: 18ویں چیف آف دی نیول اسٹاف (CNS) امیچور گالف کپ 2025 کی افتتاحی تقریب اور میڈیا بریفنگ مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ یہ گالف کپ قومی سطح کے اہم گالف ایونٹس میں شمار ہوتا ہے اور ملک بھر کے بہترین امیچور کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران پیٹرن پاکستان نیوی گالف (نارتھ) ریئر ایڈمرل ثاقب الیاس نے ایونٹ کے اہم نکات اور مختلف کیٹیگریز میں اس کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ ٹورنامنٹ 22 سے 26 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں مہمانوں اور اسپانسرز کے لیے دعوتی میچ کے ساتھ ساتھ امیچورز، سینئرز، خواتین اور جونیئرز کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔

CNS امیچور گالف کپ 2007 سے قومی گالف سرکٹ میں باقاعدہ اور اہم ایونٹ کے طور پر منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ صحت مند مقابلے کو فروغ دینے اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ایونٹ کا باقاعدہ انعقاد پاکستان نیوی کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر گالف کی ترقی کے عزم کا عکاس ہے۔

افتتاحی تقریب میں اسپانسرز، گالف کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Comments are closed.