کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کا بارکھان کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ اور ہسپتال میں سولر سسٹم کا افتتاح

4

بارکھان، 22 اکتوبر 2025
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ ایک روزہ دورے پر بارکھان پہنچے، جہاں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سولر پینل سسٹم کا افتتاح کیا اور عوامی سہولیات میں بہتری کی ہدایت دی۔
انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، کالج، سپورٹس کمپلیکس اور زیر تعمیر عمارتوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، غیر حاضری کے خلاف کارروائی اور زمینوں پر قبضہ روکنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔
کمشنر نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے عوامی خدمت کو اولین فریضہ سمجھیں۔

Comments are closed.