ڈی سی چمن کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کا اچانک دورہ، تدریسی عمل اور یوتھ گالا کی تیاریوں کا جائزہ

3

چمن، 22 اکتوبر 2025
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری، تدریسی عمل اور طلبہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی سی چمن نے طلبہ سے مختلف مضامین کے حوالے سے سوالات کیے اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسکول گراونڈ کا بھی معائنہ کیا، جہاں 28 تا 30 اکتوبر یوتھ گالا کے پروگرام منعقد ہوں گے۔
ڈی سی چمن نے صفائی، تزئین و آرائش کے فوری اقدامات کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ گراونڈ کو غیر متعلقہ سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا جائے تاکہ گالا کی تیاری مکمل کی جا سکے۔

Comments are closed.