تربت میں زرعی کاروباری و رابطہ کاری میلے کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس — ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کی زیر صدارت اجلاس

3

تربت، 22 اکتوبر 2025

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت زرعی کاروباری و رابطہ کاری میلے کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ میلے کا مقصد مکران ڈویژن کے کسانوں اور زمینداروں کو جدید زرعی طریقوں، کاروباری مواقع اور مارکیٹ تک رسائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ میلے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں۔

میونسپل کارپوریشن کو صفائی کے بہترین انتظامات اور پولیس کو سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کی ہدایت بھی دی گئی۔ یہ میلہ مکران سوشل انٹرپرائز پلیٹ فارم کے تحت، ضلعی انتظامیہ کیچ اور یورپی یونین کے تعاون سے 27 اکتوبر کو سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد کیا جائے گا۔

Comments are closed.