چمن بارڈر پر کشیدہ صورتحال کے باعث تمام قسم کی ٹرانسپورٹ، پاسپورٹ ویزہ پر آمد و رفت، اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

4

چمن، 22 اکتوبر:
چمن بارڈر پر کشیدہ صورتحال کے باعث تمام قسم کی ٹرانسپورٹ، پاسپورٹ ویزہ پر آمد و رفت، اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، صرف افغان مہاجرین کو افغانستان واپسی کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ان مہاجرین کو ذاتی گھریلو سامان اور ہمراہ ایک موٹر سائیکل لے جانے کی اجازت ہے۔

تاہم، دیگر بھاری مشینری، ایوی سامان، گاڑیاں اور ٹریکٹر وغیرہ لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ حکام نے افغان خاندانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ واپسی کے دوران کسی بھی ممنوع مشینری یا بھاری سامان کو ساتھ نہ لے جائیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، صورتحال کا جائزہ مسلسل لیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی ادارے بارڈر پر تعینات ہیں تاکہ امن و امان برقرار رہے۔

Comments are closed.