اہم خبریںپاکستان

نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف درخواستیں، نیب کو جواب کرانے کی ہدایت

اسلام آباد :  اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز، یوسف عباس اور دیگر کی درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز، یوسف عباس اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نیب نے یوسف عباس اور دیگر تین درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اپنایا کہ درخواستوں پر بحث کر لیں، ہم دلائل دیتے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب پہلے دیگر درخواستوں پر جواب جمع کروا دے۔

عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ نیب مریم نواز کی درخواست پر پہلے ہی جواب جمع کروا چکا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button