امپورٹڈ حکومت نے خود کو این آر او 2 دیدیا ہے : فواد چوہدری

0

اسلام آباد : رہنماء تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ نے سائفر میں واضح دھمکی دی کہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی تو معافی ملے گی، اسکے ساتھ اس نے اپوزیشن کو ساتھ ملایا، اتحادیوں اور 22 ایم این ایز کا ٹارگٹ کیا اور اس سازش کو آگے بڑھایا گیا اور اب امپورٹڈ حکومت نے خود کو این آر او 2 دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا رجیم چینج آپریشن مکمل ہو گیا ہے ؟ تو جواب ہے نہیں وجہ ہے عمران خان کیساتھ عوام کا نکلنا، ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس سازش پر تحقیقاتی کمیشن بنایاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تکنیکی وجہ سے حمزہ شہباز حکومت کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن رجیم چینج کے بعد الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت میں وقفے میں بہت کچھ ہوا، اب میں سب کچھ تو نہیں بتا سکتا، وہ کہتے ہیں . کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، یوں کوئی بےوفا نہیں ہوتا…. جی تو چاہتا یے سچ بولوں، مگر حوصلہ نہیں ہوتا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.