یوکرین کے جنوبی حصے میں ٹیلی ویژن ٹاور سے روسی نشریات کا آغاز کر دیا گیا
ماسکو : روسی فوج نے یوکرین کے جنوبی حصے خیرسون میں ٹیلی ویژن ٹاور سے روس کے چینلز کی نشریات کا آغاز کر دیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق فورسز نے خطے کے ساتویں اور آخری ٹیلی ویژن ٹاور سے ٹرانسمیشن کی ترتیب بدل دی جس کے بعد اسے روسی چینلز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ ساتویں ٹاور کو جوڑنے سے تمام خطے میں چوبیس روسی ٹی وی چینلز کی نشریات دیکھی جاسکیں گی۔
اس سے قبل پہلی بار روسی ٹی وی چینلز تقریباً دو ماہ قبل خیرسون اور ایک چھوٹے سے مضافاتی علاقے میں قائم کیے گئے تھے۔