محرم الحرام کے دوران وفاقی دارالحکومت میں سبیلوں اور لنگر کی چیکنگ کا خصوصی اہتمام
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دس روزہ انسپکشن رپورٹ جاری
یکم محرم سے یوم عاشور تک مجموعی طور پر 105 خصوصی انسپکشنز کی گئیں، رپورٹ
فوڈ اتھارٹی ٹیمز نے 69 سبیلوں اور لنگر اور 36 کیٹرنگ پوائنٹس کی انسپکشنز کی، رپورٹ
ناقص کوالٹی پر 2 مقامات کو سیل 8 پر 1 لاکھ 95 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، رپورٹ
ٹیمز کی جانب سے دوران انسپکشن 87 کلو گرام ناقص میٹرئل کو تلف بھی کیا گیا، رپورٹ
سبیلوں اور لنگر کی انسپکشن ٹیم محرم الحرام سے قبل تشکیل دی گئی، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
ٹیمز کی جانب سے شہر بھر کے لنگر اور سبیل پوائنٹس کے سرپرائز دورے کیے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی
ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بلا تفریق کاروائیاں یقینی بنائی گئیں، ڈاکٹر طاہرہ صدیق




