اہم خبریںپاکستان

سلامتی کونسل اجلاس سے بھارت پر دبائو بڑھے گا، منیر اکرم

نیویار ک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارت پر دبائو بڑھے گا۔ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کو اپنے جارحانہ اقدامات واپس لینے کا پیغام دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل جب چاہے مسئلہ کشمیر کو اٹھا سکتی ہے، سلامتی کونسل کی 50 سال سے غیر فعال قرار دادیں اب فعال ہو چکی ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ نہ صرف چین بلکہ یو این سیکریٹری جنرل نے بھی اس حوالے سے واضح بیان دیا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ حقِ خودارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنیکی بھارتی کوششوں کو رد کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button