اہم خبریںبین الاقوامی

پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی اپیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ اپیل وسطی اٹلی کے شہر L Aquila کے دورے کے دوران کی جہاں 2009 میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پوپ فرانسس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ بھی کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے دعا گو ہیں، تمام افراد سیلاب متاثرین کے لیے دعا کریں۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button