پاکستانتازہ ترین

جبری گمشدگیوں پر کمیشن نے اگست میں 103 کیسز نمٹا دیے

اسلام آباد، 9 ستمبر 2025: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے اگست کے دوران 103 کیسز نمٹا دیے جبکہ 11 نئے کیسز درج ہوئے۔

مارچ 2011 سے اب تک موصول 10,618 کیسز میں سے 8,873 نمٹائے جا چکے ہیں، جو کل کیسز کا 83.56 فیصد ہیں۔ ان میں 6,809 افراد کا سراغ لگایا گیا، جبکہ 1,745 کیسز مختلف رجسٹریوں میں زیرِ تفتیش ہیں۔

کمیشن کی خیبر پختونخوا رجسٹری رواں ماہ کے تیسرے ہفتے فعال ہونے کا امکان ہے۔ مزید برآں، مقدمات کی ویڈیو لنک سماعت کا آغاز ہو چکا ہے جس سے متاثرہ خاندانوں کے وقت اور اخراجات میں نمایاں بچت ہو رہی ہے۔

چیئرمین جسٹس سید ارشد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کیسز کو تیزی سے نمٹانے اور متاثرہ خاندانوں کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Related Articles

Back to top button