اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ ، ریکوری کی ہدایت کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ، اختر حسین لانگو

کوئٹہ :  پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ پی اے سی کو فراہم کی گئی رپلائز نامکمل ہے۔ اگر رپلائز یہاں نامکمل ہے تو بی ڈی اے کے پی سی ون اور اس جیسے دیگر معاملات کا تو برا حال ہو گا بدقسمتی سے ایسے پیراز سامنے آرہے ہیں جن پر بی اے سی نے ایک ماہ کے اندر ہی ریکوری کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن سالوں گزرنے کے باوجود محکمہ ریکوری نہیں کر سکی،ایک ماہ کے اندر اندر ریکوری کر لئے نہیں تو متعلقہ پیراز اینٹی کرپشن کے حوالے کرینگے۔ محکمہ نااہلی کی انتہا کررہا ہے سیٹل پیراز پر صرف ریکارڈ کی ویرفیکیش کروانی تھی محکمہ نے وہ بھی نہیں کروائی۔ گزشتہ روز پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان ڈویلمپنٹ اتھارٹی سے متعلق آڈٹ رپورٹ 2018-19زیر بحث رہے۔ اجلاس میں ملک نصیر احمد شاہوانی، حاجی نواز کاکڑ، زابد علی ریکی،نصراللہ زیرے نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے اختر حسین لانگو نے کہا کہ پی اے سی کو فراہم کی گئی رپلائز نامکمل ہے۔ اگر رپلائز یہاں نامکمل ہے تو بی ڈی اے کے پی سی ون اور اس جیسے دیگر معاملات کا تو برا حال ہو گا۔ محکمہ بی ڈی اے کے تمام پی سی ون کٹ پیسٹ ہے، ایک پیرا پر بحث کے دوران محکمہ نے جواب دیا کہ زیر بحث پیرا پر دیکوری نہیں بن سکتی جس پر اختر حسین لانگو نے کہا کہ محکمہ بی ڈی اے نے اس سے قبل اسی طرح کے پیرا پر ریکوری کروائی ہے موجودہ پیراز پر بھی ایک کروڈ ساٹھ لاکھ کی ریکوری کر کے خزانہ میں جمع کروائیں۔ ایسے پیراز سامنے آرہے ہیں جن پر بی اے سی نے ایک ماہ کے اندر ہی ریکوری کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن سالوں گزرنے کے باوجود محکمہ ریکوری نہیں کر سکی ہے۔ اختر حسین نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اندر ریکوری کر لئے نہیں تو متعلقہ پیراز اینٹی کرپشن کے حوالے کرینگے۔ محکمہ نااہلی کی انتہا کررہا ہے سیٹل پیراز پر صرف ریکارڈ کی ویرفیکیش کروانی تھی محکمہ نے وہ بھی نہیں کروائی۔ محکمہ کی نااہلی پر پی ا ے سی کی جانب سے اسے شوکاز دیا جائے گا۔ اختر حسین لانگو نے کہا کہ ورکنگ پیپرز وقت پر نہیں پہنچتے۔ محکمہ بی ڈی اے اگر تیاری کر کے نہیں آتا تو ہمیں پہلے بتا دیں تاکہ ہمارا اور کمیٹی کا وقت ضائع نہ کریں آئندہ 24ستمبر کو تیاری کے ساتھ آجائے۔ اگر تیاری کئے بغیر آتا ہے تو پیراز پر بحث کئے بغیر ریکوریاں کروائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button