
دالبندین( اے این این )قانون کی نظر میں غریب امیر سب کے حقوق برابر ہیں قرآن پاک اور اسلام بھی ہم کو یہ درس دیتا ہے کہ سب کے حقوق یکساں اور برابر ہیں ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جمال خان مند و خیل نے کروڑوں روپے کے لاگت سے تعمیر ہونے والے ججز کمپلیکس کے دورہ معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوے کہا کمپلیکس کے کورٹس رومز دفاتر لاک اپ ریکارڈز رومز اور دیگرز تمام شعبو ں کے کام کو معیاری اور تسلی بخش قرارد دیا جناب چیف جسٹس صاحب نے کہا کہ عدلیہ مظلوم کو انصاف دے گی اور ظالم کو انجام تک پہنچاے گی عدلیہ کے نزدیک تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں حکومت عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرامد کرتی ہے ہم حکومت کے اقدامات سےخوش ہیں عدلیہ انصاف کی فراہمی کےلئے تر جیح بنیادوں پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرتی ہے عدلیہ کے ججز اللہ پاک کو اور غریب عوام کو بھی جواب دہ ہے جب انسان اس دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے تو مٹی میں دفن ہوجاتا ہے وہاں پر صرف اعمال کام آہیں گے اور ہم اللہ پاک کی عدالت میں جواب دہ ہیں اللہ پاک کے رضا اور قران و سنت کی روشنی کے مطابق انصاف فراہم کرنے کا صلہ اس دنیا میں اور قیامت کے دن روز محشر میں بھی ملتا ہے ضمیر اور انصاف کے مطابق فیصلوں سے امن خوشحالی ترقی ممکن ہے اس موقع پر مقامی ججز جناب محمد علی جناب غلام مصطفی رونجھا کمشنر رخشان سعید احمد عمرانی ڈی سی چاغی آغا شیر زمان اے سی دالبندین جاوید ڈومکی ایس پی کیپٹن زوہیب بلوچ عدالتی اسٹاف کمپلیکس کے ٹھیکیدار حاجی عبدالرو¿ف ریکی مقامی بار کے صدر عبدالشکور بادینی ایڈووکیٹ وکلا برادری عبدالغفار دلیل احمد ایڈووکیٹ طقیل امد مینگل ایڈووکیٹ ناصرخان بادینی مقامی قبائلی عمائدین اور دیگر اعلی سول افیسرز بھی موجود تھے چیف جسٹس صاحب نے بعض مطالبات پر احکامات اور ہدایات بھی جاری کےے۔




