بارکھان میں زلزلہ، متعدد کچے مکانات متاثر، انتظامیہ کی فوری امدادی کارروائیاں
بارکھان (20 اکتوبر) — ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں شدت 5 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز رکھنی سے 39 کلومیٹر شمال مشرق میں اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر امدادی سامان، ٹینٹ اور کمبل متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیے گئے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے۔
Comments are closed.