ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے احکامات کی روشنی میں رینج پولیس لاڑکانہ کی کرمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
20 اکتوبر 2025

ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے احکامات کی روشنی میں رینج پولیس لاڑکانہ کی کرمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع قمبر شہدادکوٹ اور ضلع لاڑکانہ کی پولیس نے علیحدہ کارروائیوں میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا، جن میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ پولیس نے امام بخش روڈ پر کرمنلز سے مقابلہ کیا، جس کے دوران ایک ڈاکو عرفان عرف مزاری بروہی زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب ضلع لاڑکانہ کے تھانہ سول لائنز پولیس نے میونسپل اسٹیڈیم کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا، جس میں ایک ڈاکو طالب عرف ٹوپو چانڈیو زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ڈی آئی جی پی لاڑکانہ نے کرمنلز کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنانے پر متعلقہ پولیس ٹیموں کے لیے تعریفی اسناد جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Comments are closed.