ایس ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کا تھانہ بہارہ کہو اور پھلگراں کا اچانک دورہ، عوامی سہولت کے اقدامات کا جائزہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 19 اکتوبر 2025 – ایس ایس پی انوسٹی گیشن و آپریشنز اسلام آباد محمد عثمان طارق بٹ نے اتوار کے روز تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات اور کوت کا تفصیلی معائنہ کیا اور عوامی شکایات کے اندراج کے عمل کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی نے تھانوں میں صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
محمد عثمان طارق بٹ نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا پولیس کا بنیادی فریضہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “پولیس کا اصل مقصد عوام کو تحفظ اور سہولت فراہم کرنا ہے، شہریوں کا اعتماد حاصل کرنا ہی پولیس کی اصل کامیابی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور قانون کی عملداری یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.