عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تاریخ: 11 نومبر 2025
اسلام آباد: چیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سینٹر روبینہ خالد نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے علم، تدبر اور شائستگی کی پہچان قائم کی۔
عرفان صدیقی نے علم و ادب اور سیاست میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا اور قومی سیاست میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سینٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ مرحوم نے برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیا اور ان کی علمی و فکری میراث آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء طویل مدت تک پر نہیں ہو سکے گا۔
آخر میں سینٹر روبینہ خالد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔



