حمزہ شہباز سے جلیل شرقپوری کی ملاقات، وزیراعلیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار

0

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے ملاقات کی جس میں لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے شیخوپورہ سے رکن صوبائی اسمبلی نے طویل مدت کے بعد لیگی قیادت سے ملاقات کی، جلیل احمد شرقپوری کو منانے کے لیے شیخوپورہ سے دو اراکین قومی اسمبلی جاوید لطیف اور رانا تنویر نے اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی وزراء نے لیگی ایم پی اے سے ملاقات کے دوران قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ حمزہ شہباز نے خواہش کا اظہار کیا اس لیے ملاقات کے لیے گیا، جاوید لطیف اور رانا تنویر نے رابطہ کیا اور نواز شریف کا پیغام دیا، پہلے بھی میری جماعت مسلم لیگ ن تھی اب بھی ہے، مسلم لیگ ن میری جماعت ہے۔ پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ عمران خان سے محبت اور اعتماد کا رشتہ تھا ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہی سے بھی احترام کا رشتہ ہے، میں نے عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا، سابق وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے کے کیا نتائج آئے وہ سب کے سامنے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.