بلوچستان
اے سی چمن عزیز اللہ کاکڑ: دکانوں اور مارکیٹوں میں معیار اور صفائی کا جائزہ

چمن، 09 ستمبر 2025: اے سی (سٹی) چمن عزیز اللہ کاکڑ نے شہر کے مختلف دکانوں، بیکریوں، قصائی کی دکانوں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قیمتوں، معیار، صفائی اور حکومت کے نرخ نامے کی پابندی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ زائد المیاد اشیاء کی فروخت اور صفائی یا SOPs کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انتظامیہ نے کہا کہ عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔



