واشنگٹن : میوزک فیسٹیول کے دوران فائرنگ ، نوجوان ہلاک، 3 افراد زخمی
واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں میوزک فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جس میں ایک ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ بغیر اجازت منعقد کردہ میوزک فیسٹیول کے دوران پیش آیا، جائے واردات سے ایک ہتھیار ملا ہے، ایک ہتھیار زخمی ہونے والے شخص سے بھی برآمد ہوا ہے۔