عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی بنی گالا میں ملاقات
سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے بنی گالا میں ملاقات کی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ ملاقات کے دوران اسلاموفوبیااوراس سےمتعلقہ امورپربات چیت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ الہان عمر نے اسلاموفوبیا کےخلاف عمران خان کے مؤقف کی تعریف کی۔
شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اسلاموفوبیا پر الہان عمر کے جرات مندانہ اور اصولی مؤقف کوسراہا۔