مایا علی کا سحری اور افطاری کے درمیان مصروفیت سے متعلق دلچسپ انکشاف
کراچی : اداکارہ مایا علی نے سحری اور افطاری کے درمیان کی مصروفیت سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
مایا علی نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی اور رمضان کے دوران اپنی مصروفیات کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ وہ سحری کے بعد سے ہی افطاری کا انتظار شروع کر دیتی ہیں اور افطار کے بعد سحری کا انتظار کرنے لگتی ہیں۔
مایا علی کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں اب ایک اور چیز آ گئی ہے اور وہ ہے آفس، سحری کے بعد وہ صبح اپنے آفس جاتی ہیں اور اپنا کپڑوں کا کاروبار دیکھتی ہیں اور نئے ڈیزائنر سے متعلق میٹنگز کرتی ہیں۔