سری لنکا میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائر کھول دیا، ایک ہلاک، 12 زخمی
کولمبو : سری لنکا میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں چلا دیں، ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
فورسز نے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور گولیوں کا استعمال کیا جس کی زد میں آ کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ زخمی ہونے والے 12 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد شہریوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر روٖڈ بلاک کر دی، کچھ مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر کے ٹرین سروس بھی روک دی۔