سابق وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ گرین مری جسٹس نواز مری قتل کیس میں بری
ویب ڈیسک: کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ گرین مری جسٹس نواز مری قتل کیس میں بری کردیا۔نوابزادہ گزین مری،ان کے والد نواب خیر بخش مری، بھائی بالاچ مری، حیربیار مری اور ان کے محافظوں کے خلاف سال2000میں جسٹس نواز مری کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جسٹس نواز مری کو کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر قتل کیا گیا تھا۔ نوابزادہ گزین مری 2018میں طویل خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے دبئی سے کوئٹہ پہنچے تو انہیں ایئر پورٹ سے اس مقدمے میں گرفتار کیا گیا
اور بعد میں ضمانت پر رہائی ملی۔ ایڈیشنل سیشن جج 2صبور مینگل نے نوابزادہ گزین مری اور ان کے چار محافظوں کو قتل کے اس مقدمے میں باعزت بری کردیا۔ نوابزادہ گزین مری کی جانب سے کیس کی پیروی اورنگزیب کاکڑ ایڈوکیٹ نے کی۔