• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق

web desk by web desk
August 19, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق

 کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

بالاچ نوشیروانی نامی نوجوان کم سن بچے کو بچانے کے لیے سیلابی کنویں کے اندر گئے۔  جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت لڑکا کچرا جمع کر رہا تھا۔ بدقسمتی سے نوجوان اور کم سن بچہ بچاؤ کی کوششوں کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

بالاچ نوشیرو کے ایک کزن بلاول نوشوروانی نے روتے ہوئے بتایا کہ ’بالاچ نوشیرو واپس نہیں آیا‘۔ انہوں نے کہا کہ بالاچ نے کم سن لڑکے کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لواحقین، دوستوں اور اہل علاقہ نے اپنے طور پر کم سن بچے اور بالاچ کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ بلاول نے کہا کہ ہم نے 14 گھنٹے کی کوششوں کے بعد دونوں لاشیں نکال لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی ریسکیو ٹیم 3 گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور وہ بھی بے بس تھی۔

اس دوران بلوچستان کے ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جوانوں کی شناخت جلیل احمد شاہوانی اور امیر حمزہ شاہوانی کے ناموں سے ہوئی اور انہوں نے 14 گھنٹے کی مشقت کے بعد لاشیں نکال لی گئیں۔

جلیل شاہوانی نے بتایا  کہ ہمیں لاشیں نکالنے کے لیے کنویں کے اندر ایک سنگین خطرے کا سامنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کنویں میں اندھیرا تھا جس میں پانی بھر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں تھا کہ ہم واپس آ جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کو دونوں نوجوانوں کے لیے انعامات اور نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ صوبائی سربراہ نے دو نوجوانوں کو ڈی پی ایم اے میں ملازمت اور ان کے لیے 2-2 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سریاب میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دونوں جوانوں کی بہادری کو سراہا۔

Previous Post

ٹِک ٹاک اسٹار کھابے لامے کو اطالوی شہریت مل گئی

Next Post

اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Next Post
اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.