اداکارہ میرا بھی نلی بریانی کی دیوانی

0

فلم اسٹار میرا کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ملنے والی مشہور نلی بریانی کی گرویدہ ہوگئیں۔

اداکارہ میرا نلی بریانی کھانے لیاقت آباد پہنچیں جہاں انہوں نے مشہور نلی بریانی کھائی اور اسکی خوب تعریفیں کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ نے کہا ’’انہوں نے اپنی زندگی میں اتنی مزیدار بَریانی نہیں کھائی، مزہ آگیا، بہت اچھی ہے“۔

اداکارہ کی بریانی کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ہوٹل کے مالک کے ساتھ بیٹھ کر بریانی کھا رہی ہیں۔

تاہم بریانی کا تلفظ درست ادا نہ کرنے پرسوشل میڈیا صارفین نے میرا جی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور درست ادائیگی سیکھنے کا مشورہ دے ڈالا، میرا جی کے بریانی کو بَریانی کہنے پرسوشل میڈیا صارفین نے کہا میرا جی انگریزی کی تو ٹانگیں توڑتی تھیں اب اردو کو بھی نہ بخشا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.