بین الاقوامی

روس یوکرین تنازعہ نیٹو کی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہے‘ ایرانی وزیر خارجہ

تہران  ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بحران یوکرین کو نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

بحران یوکرین کے بارے میں اپنے تازہ ٹوئٹ میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کو کسی بھی مسئلے کا حل نہیں سمجھتے۔ انہوں نے لکھا کہ جنگ بندی کا قیام نیز سیاسی اور جمہوری راہ حل پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ادھر ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کیف میں ایرانی سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے انہیں ایرانی شہریوں اور طالبعلموں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں ہیں۔انہوں نے بتاکہ بحران کے آغاز ہی میں ایران کی وزارت خارجہ نے کرائسز سیل قائم کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button