عالمی یومِ کسان: صدرِ مملکت کا پاکستانی کسانوں کو خراجِ تحسین

12

 اسلام آباد، 18 دسمبر 2025:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ کسان کے موقع پر پاکستان کے کسانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کے کروڑوں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ اور قومی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ وہ خود زراعت سے وابستہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے کسانوں کی محنت، کامیابیوں اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پانی کی قلت، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی لاگت میں اضافہ پاکستانی کسانوں کو درپیش بڑے چیلنجز ہیں۔

صدر زرداری نے اس امر پر زور دیا کہ کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور منڈیوں تک بہتر رسائی کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی مضبوطی سے ہی پاکستان میں غذائی تحفظ، پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔

Comments are closed.