ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے پی ڈی سینیٹری سیوریج پراجیکٹ انجینئر شفقت علی، کنسلٹنٹ کی ٹیکنیکل ٹیم اور متعلقہ ٹھیکیدار کے
عملے کے ہمراہ سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے تحت جاری کام المصطفیٰ سکول مجینی محلہ، ریاض لنک روڈ اور این سٹریٹ ریڈیو پاکستان کا دورہ کیا۔ المصطفیٰ سکول والی گلی مجینی محلے میں میٹلنگ کا کام شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کہ کام کے قوالٹی کو ہر صورت بر یقینی بنائی جائے ۔ اس کے بعد ریاض لنک روڈ کے دورے کے دوران مین ہولز کو لگانے کی رفتار میں سست روی پر ڈائریکٹر جنرل
جی ڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ کم ازکم چار مشینز لگا کر اگلے چار سے پانچ دنوں میں مین ہولزکو لگانے کا کام مکمل کیا جائے تاکہ ورکس ڈیپارٹمنٹ میٹلنگ کا کام شروع کرسکے ۔ بعد ازیں ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے این سٹریٹ ریڈیو پاکستان کا وزٹ کیا اس موقع پر ٹھیکیدار کو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بقیہ کام کو اگلے دو دنوں کے اندر مکمل کریں ۔



