اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ سندھ انتقام کی آگ میں اندھے ہوگئے، رات گئے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا

کراچی : حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور سندھ حکومت انتقام کی آگ میں اندھے ہوگئے، حلقے سے رات گئے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، پولیس پیپلزپارٹی کی آلہ کار بن چکی۔

سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رات بھر میرے حلقے میں پولیس نے چھاپے مار کر پی ٹی آئی عہدیداروں کو نشانہ بنایا، حلقے سے رات گئے 5 اہم عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی مقامی رہنما سید اقبال شاہ، خلیل خان محسود، رانا یوسف، عثمان بگٹی، عزیز بھٹی کو گرفتار کیا گیا، میرے بھائے اور کزن کے فارم ہاؤسز کے چوکیداروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بڑی تعداد میں پولیس کی موبائلوں نے میرے حلقہ پی ایس 99 کے علاقوں میں ڈکیتوں کی طرح کارروائی کی، پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گھروں پر گھس کر چھاپے مارے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button