• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

سابق چیئرمین نیب پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرکے لایا جائے گا: نور عالم خان

web desk by web desk
July 18, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
سابق چیئرمین نیب پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرکے لایا جائے گا: نور عالم خان

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عید کی چھٹیوں کے بعد کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا، اگر وہ نہ آئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے لایا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں نور عالم خان کا کہنا تھاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہرغلط کام کےخلاف کارروائی کی سفارش کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عید کی چھٹیوں کے بعد کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا، اگر وہ نہ آئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے لایا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ طیبہ گل نے پی اے سی میں آڈیو، ویڈیو ثبوت اور بیان دیا ہے، الزامات کے جواب میں سب کو صفائی کا موقع دیا جائے گا جبکہ طیبہ گل نے اعظم خان کا نام بھی لیا، ان سے بھی پوچھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آمنہ مسعود کے الزامات کے بعد سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے طلب کیا تھا تاہم وہ اجلاس میں نہیں آئے تھے۔

Previous Post

الیکشن کمیشن پر حملے کی وجہ دھاندلی نہیں فارن فنڈنگ کے فیصلے کا خوف ہے: مریم

Next Post

ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں،عمران خان

Next Post
ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں،عمران خان

ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں،عمران خان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.