اہم خبریںشوبز

کترینہ کیف 2فیس ماسک پہننے کی مہم میں شامل ہوگئیں

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ڈبل ماسک پہننے کی آگاہی مہم میں شامل ہوگئیں۔ بھارتی ماہرین صحت نے دوسری لہر کی شدت کے پیش نظر نئے ضابطہ کار جاری کیے جس میں ڈبل ماسک پہننا بھی شامل ہے اور اب اسی کی آگاہی مہم میں اداکارہ کترینہ کیف بھی شامل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈبل (دو) ماسک پہننے کی اسٹوری لگائی ہے جس میں اس کی افادیت کا بتایا ہے۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت ہے اور روزانہ ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ تمام بڑے شہر ممبئی، پونے، دہلی اور چنئی سمیت دیگر مہلک وائرس سے شدید متاثر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button