چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، عمران خان

0

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کو نااہلی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر یوٹیوبرز اور متعدد رپورٹرز سے خصوصی ملاقات کی جہاں شریک صحافی  نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کی بہت سے باتوں کا علم ہے مگر کوئی ایسی بات نہیں کہوں گا جس سے ملک کو نقصان پہنچے، ہمارے لیے مضبوط فوج بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے پاک فوج کو نقصان ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.