پنجاب پولیس کا اہلکاروں پر تشدد میں ملوث ایم پی ایز کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور : پولیس نے پنجاب اسمبلی میں افسران اور اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ایم پی ایز کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے اسمبلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ کرلیا ہے اور پولیس کی جانب سے تشدد کرنے والوں پر مقدمہ درج کر کہ ان کو گرفتار کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تشدد کرنے والے ارکان اسمبلی کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والے خواتین ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں ،اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے ایم پی ایز میں فیاض چوہان، عمر تنویر، رانا شہباز، خیال کاسترو، حافظ عمار یاسر، مہندر سنگھ، واثق قیوم، نوابزادہ وسیم، تیمور سعود، مومنہ وحید، زینب عمر، شاہدہ احمد، آسیہ امجد شامل ہیں۔