دلی میں جامع مسجد پر بجرنگ دل کا پرچم لہرانے کی کوشش ناکام، انتہا پسند پولیس نے درجنوں مسلمان گرفتار کر لئے

0

نئی دہلی : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلم مخالف کارروائیاں معمول بن گئیں، دلی کے علاقے جہانگیر پوری میں جامع مسجد پر بجرنگ دل کا پرچم لہرانے کی کوشش کی، مسلمانوں نے مزاحمت کرکے یہ کوشش ناکام بنا دی، بندوقوں اور تلواروں سے لیس جلوس نے مسلمانوں کے علاقے میں توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا، پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی دہشت گردی جاری، دلی کے علاقے جہانگیر پوری میں مسجد پر انتہا پسند ہندووں نے حملہ کر دیا، مسلمانوں نے مزاحمت کر کے حملہ آوروں کو مار بھگایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم بجرنگ دل کے پیروکاروں نے جہانگیر پوریس کی جامع مسجد پر اپنا زعفرانی پرچم لہرانے کی کوشش کی جس پر مسلمانوں نے پتھراؤ کرکے حملہ آوروں کوبھاگنے پر مجبور کردیا۔

واقعے کے بعد بندوقوں اور تلواروں سے لیس جلوس نے مسلمانوں کے املاک کو نذر آتش کردیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی اپوزیشن کی 13 جماعتوں نے مشترکہ بیان میں واقعے کی مذمت کی اور نفرت پھیلانے والوں کی سرپرستی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.