سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

0

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت اضافے کے سبب مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 سونے کی عالمی قیمت فی اونس 6 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے اور فی دس گرام قیمت میں 1801 روپے اضافہ ہوا۔

ملکی صرافہ مارکیٹ میں آج قیمت بڑھنے ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 894 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھکر 2100روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 16.78 روپے بڑھکر 1800.41روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.