سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، اہم خوارجی سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ اسماعیل خان، 16 نومبر 2025ء — سیکیورٹی فورسز نے تحصیل کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ سمیت 10 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں چار دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، جبکہ مارے گئے دہشتگردوں میں افغان خوارج بھی شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگردوں میں ابو ذکاوان کا سابق نائب خارجی عالم محسود، خارجی سری ولد گل نواز، خارجی ساجد ولد مجید اور خارجی طارق ولد حکیم شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔
آپریشن میں بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
خارجی عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ، 2010 میں بنوں جیل اور 2014 میں آرمی پوسٹ پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق۔
مقامی عمائدین نے علاقے میں امن کی بحالی اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments are closed.