ویمن یونیورسٹی مردان میں صبر، برداشت، بین الثقافتی ہم آہنگی اور شمولیت پر فکری سیشن کا انعقاد

3

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور —

ویمن یونیورسٹی مردان میں صبر، برداشت، بین الثقافتی ہم آہنگی اور شمولیت پر فکری سیشن کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی مردان میں “صبر، برداشت، کثیرالثقافتی ہم آہنگی اور جدید تعلیمی ماحول میں شمولیت” کے عنوان سے ایک فکر انگیز اور بصیرت افروز سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں اساتذہ، شعبہ جات کے سربراہان، انتظامی عملے اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز— سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل — نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے پشتون ثقافت کی اہم قدریں، خصوصاً مہمان نوازی، صبر، احترام اور سماجی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے رحمان بابا کے اشعار پیش کرتے ہوئے انہیں موجودہ تعلیمی و سماجی ضروریات سے جوڑا۔

سیشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے جامعہ کے اندر ایک ایسا ماحول فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جو صبر، برداشت، تنوع اور باہمی احترام کی اقدار کو مضبوط بنائے۔

رجسٹرار عدنان احمد، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عدنان مسعود اور بخشالی کیمپس کوآرڈینیٹر کامران خان کی شرکت نے تقریب کو ادارہ جاتی وقار بخشا۔

یہ فکری سیشن ڈائریکٹر اورک مس حلیمہ اکرام کی زیر نگرانی نہایت محنت اور منظم طریقے سے ترتیب دیا گیا۔

تقریب کا اختتام مہمان مقرر اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا، جس نے اس سیشن کو ویمن یونیورسٹی مردان کی ایک یادگار اور بامقصد سرگرمی بنا دیا۔

Comments are closed.