پشاور، 11 نومبر 2025:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا، “دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔”
فیصل کریم کنڈی نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی سیاسی اور صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات ادب، سیاست اور صحافت میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر نے مزید کہا، “میں سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دلی رنجیدہ ہوں۔ ان کی قومی خدمات اور لگن ایک دائمی میراث کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔”



