انگلینڈ نے ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور بناکر تاریخ رقم کردی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں 498 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔
انگلینڈ اور نیدرلینڈ کے درمیان تین روزہ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے چار وکٹ کے نقصان پر 498 رنز کا تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنالیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے فل سالٹ، ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے سنچریاں اسکور کیں، تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب تین چھکوں اور چودہ چوکوں 122، تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 125 اور چودہ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 152 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پانچویں مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں 400 سے زائد رنز بنائے ہیں، اس سے قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز کا اسکور بنایا اور اب نیدرلینڈ کے خلاف 498 رنز کا اسکور بناکر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔