اہم خبریںپاکستان

گورنر سندھ سے ملنے والے ایک افسرکا کورونا ٹیسٹ مثبت

کراچی : کورونا وائرس کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرنیوالے 26 افسران میں سے ایک افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد عمار رضوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد نے 2 روز قبل ریسرچ لیبارٹری جامشورو سے ٹیسٹ کرایا تھا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر عمار رضوی نے بتایا کہ طبیعت چند روز سے خراب ہے بخار، کھانسی، نزلہ اور سر میں درد ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button