تحصیل گلستان عبدالرحمن زئی میں المناک واقعہ – خسرہ کی وباء سے چار بچوں کا انتقال
کلی عبدالرحمن زئی میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر کے چار معصوم بچے خسرہ کی وبا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔۔۔ یہ بچے عبدالکریم کے نواسے تھے ۔کاروان خان ، بی بی ومیمن ، بی بی ملالئ ، خوشحال خان ۔
اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائیں ۔
نوٹ۔۔۔۔عبد الرحمٰن زئی میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام سے وابستہ ویکسینیٹر صاحبان انتہائی کٹھن حالات، مقامی مزاحمت اور مشکلات کے باوجود مستقل مزاجی سے اپنا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ یہ ویکسینیٹرز ہر مہینے باقاعدگی کے ساتھ گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے فراہم کرتے ہیں تاکہ معاشرے کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔



