بختیارآباد: صوبائی وزیر اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے
بختیارآباد میں قومی شاہراہ پر صوبائی وزیر اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ واقعہ پولیس تھانہ نوتال کی حدود، نصیرآباد کے علاقے میں پیش آیا۔
ایس ایچ او لیویز بختیارآباد کے مطابق ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر کے گن مینوں سے سرکاری ہتھیار چھین لیے جبکہ صوبائی وزیر، ان کے ہمراہ افراد سے موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سنجے کمار پنجوانی بھاگ ناڑی اور بختیارآباد کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی واپس جا رہے تھے کہ راستے میں واردات پیش آئی۔
واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں
Comments are closed.