ضلع ٹھٹہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

8

ٹھٹہ، 17 جنوری 2026
ضلع ٹھٹہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کارروائیاں ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد کو جدید تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا، جبکہ موٹرسائیکلوں، رکشوں، مسافر وین، بسوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بھی جامع تلاشی لی گئی۔ اس دوران مختلف گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئیں، جبکہ ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر موجود مشکوک افراد کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقوں میں ایس ایچ اوز کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ شہر کے اہم مقامات بالخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل مؤثر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

Comments are closed.