وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سرگودھا اور اورماڑہ کے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
لاہور۔17جنوری :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سرگودھا اور اورماڑہ کے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور حکام کو قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات پر عملدآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دھند کے باعث عوام کی حفاظت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی۔
Comments are closed.