گوادر/پسنی: ڈپٹی کمشنر گوادر نے پانچ سالہ ماہی گیروں کے تنازعہ کو دو ہفتوں میں حل کر دیا

5

گوادر/پسنی: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے مقامی ماہی گیروں اور فش کمپنی مالکان کے درمیان پانچ سال سے جاری تنازعہ کو صرف دو ہفتوں میں کامیابی سے حل کر دیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر عبدالشکور اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری موجود تھے۔
تمام فریقین نے باہمی رضامندی سے ڈپٹی کمشنر کو واحد ثالث تسلیم کیا۔ تفصیلی مشاورت کے بعد مسئلہ مستقل طور پر حل کیا گیا، جس کے نتیجے میں پسنی میں ہڑتال ختم ہوئی اور سمندر میں ماہی گیری دوبارہ شروع ہو گئی۔ غیر مقامی ناخداؤں سے متعلق امور پر بھی اتفاقِ رائے حاصل کیا گیا۔ مقامی ماہی گیروں، کشتی مالکان، فش کمپنی کے نمائندگان اور تاجران نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی مؤثر کارروائی کو سراہا جس سے علاقے میں امن، ہم آہنگی اور اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔

Comments are closed.