قلات: عالمی یوم مذہب کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قرآن خوانی کا انعقاد

6

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
قلات: یومِ مذہب کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر طاہر سنجرانی کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں انتظامی افسران، علاقائی عمائدین اور مقامی کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
قرآن خوانی کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طاہر سنجرانی نے کہا کہ یوم مذہب ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تمام مذاہب انسانیت، امن، محبت، رواداری اور باہمی احترام کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب مختلف مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور نفرت، تعصب اور انتہا پسندی سے اجتناب کریں۔ یوم مذہب منانے کا مقصد اختلافات کے باوجود برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ ایک پرامن اور متحد معاشرہ قائم کیا جا سکے۔

Comments are closed.