نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس،خارجہ پالیسی کی ترجیحات، اہم علاقائی و عالمی پیش رفت اور آنے والی اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں پر تبادلہ? خیال
اسلام آباد۔16نومبر ( :نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ اور دفترِ خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، اہم علاقائی و عالمی پیش رفت اور آنے والی اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں پر تبادلہ? خیال کیا۔نائب وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک فعال خارجہ پالیسی پر کاربند ہے جو معاشی مواقع کے حصول، اسٹریٹجک شراکت داریوں کے فروغ، کثیرالجہتی تعاون کی مضبوطی اور خطے کے استحکام و عالمی امن میں مو ¿ثر کردار ادا کرنے پر مرکوز ہے۔
Comments are closed.